سپریم کورٹ آف پاکستان کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فیصلہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق  پنجاب حکومت کی اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق1.6ارب ڈالر مالیت کے اورنج لائن کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو شہر کے تاریخی مقامات کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیرات سے روک دیا تھا۔ عدالت کی طرف سے  چوبرجی، ایوان اوقاف،شالا مار باغ، جی پی او بلڈنگ، بدھو کا آوہ، گلابی باغ، مزار دائی انگہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ سمیت 11 تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیرات کو غیرقانونی قرار دیا۔اس فیصلے کے خلاف اورنج لائن کیس سے متعلق پنجاب حکومت اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں اپیلیں داخل کیں تھیں۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے رواں سال اپریل کے وسط میں سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.