جہانگیرترین کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ، جہانگیرترین کی طرف سے 4صفحات پر مشتمل بیان حلفی بھی جمع کرایا گیاہے۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بددیانتی نہیں کی اورنہ وہ برطانیہ میں پراپرٹی کے بینی فیشل مالک نہیں۔ ٹرسٹ پاکستان سے بھیجی گئی ترسیلات کی بدولت قائم کیا گیا اور تمام ترسیلات بینکنگ چینل کےذریعے بھجوائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے علم میں بات تھی اس لئے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ٹرسٹ قائم کرنے کے لیے جو فنڈز بھیجے گئے بچوں کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا گیا۔

جہانگیر ترین نےٹرسٹ سے متعلق کچھ ایسی دستاویزات بھی دی ہیں جو پہلی بار عدالت کے سامنے لائی جائیں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.