سپریم کورٹ فیصلے میرٹ پر کرتی ہے ،حدیبیہ کیس کا فیصلہ بھی میرٹ پر ہی آیا:طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میرٹ پر کرتی ہے حدیبیہ کیس کا فیصلہ بھی میرٹ پر آیا،اعلی عدلیہ فیصلہ دستاویزات کی بنیاد پر کرتی ہے نیب نے حدیبیہ پیپرملز کیس کمزوربنیادوں پربنایا،نیب میں تمام اعلی افسران شریف برادران نے تعینات کیے تھے ادارے نے شریف برادران کے کہنے پرکمزورکیس بنایا تاہم ماڈل ٹاﺅن کا کیس اس سے بہت مختلف ہے ،اس کیس میں نیب مدعی تھا ماڈل ٹاﺅن کیس میں ہم ہیں ،ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت دستاویزات غائب اورٹیمپرنگ کرنے میں ماہرہیں سارا نظام کرپشن پرمبنی ہے، ان کے قائم کردہ ادارے  اورملازم میرٹ پرکام نہیں کرتے حدیبیہ کیس ہی اتنا کمزور بنایا گیا کہ اس کا یہی نتیجہ آنا تھا۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ساتھ ملا کر حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کا حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن میں قتل عام پر حکومت کے مخالفین متفق ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں ہم بھی ان کو ساتھ لے کر چلیں گیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.