Daily Taqat

چیف جسٹس نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے معاملے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے رپورٹس طلب کر لی گئیں۔سپریم کورٹ میں سرکاری ملازم کی سروس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا نوٹس لیا۔ انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو ہدایت دی کہ گریڈ 17 سے اوپر کے دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس نے ملک بھر کی تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرارز سے دوہری شہریت کے حامل جج صاحبان کی رپورٹ بھی 15 روز میں طلب کر لی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »