سپریم کورٹ نے 9 یونیورسٹیزکے وائس چانسلرزاورلاہورہائیکورٹ سے کیس کی فائل طلب کرلی

لاہور: سپریم کورٹ نے یونیورسٹیز سے غیر معیاری کالجز کے الحاق کیخلاف درخواست پر 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی فائل طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یونیورسٹیوں سے غیر معیاری کالجز کے الحاق کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ کیالا ءکالجز قوانین پر پورا اترتے ہیں ؟تفصیلات بتائیں اور کتنے کالجز سے الحاق کیا گیا، حلف نامے داخل کریں ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے ، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور عوام اپنے لیڈرکو چنیں گے ،ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ۔
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ لوگ کہتے ہیں میں اس کام میں لگ کر خیر دین اور محمددین کے کیس بھول گیا،ایسا نہیں ہے ،ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگا کر 6 ماہ میں سب کچھ ٹھیک کریں گے ،عدالت نے نے 9 یونیورسٹیوں کے وی سی کو طلب کرتے ہوئے سماعت20 جنوری تک ملتوی کردی اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی فائلز طلب کر لیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.