Daily Taqat

سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کی جانب سے ریٹنگ کی اجازت کی استدعا مسترد کردی

سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کی طرف سے ریٹنگ کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا لاجک کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے۔ آئندہ سماعت پر فرانزک آڈٹ کیلئے کارروائی کریں گے۔ ضرورت پڑی تو بند بھی کردیں گے۔ عدالت نے مسابقتی کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سلمان دانش پر فرد جرم عائد کرینگے، ایک کمپنی پی بی اے کی ملی بھگت سے سارا کام کر رہی تھی۔ پی بی اے اور میڈیا لاجک کی اجارہ داری کے خاتمے سے ہی ریٹنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا لاجک والے انہیں سفارشیں کرواتے ہیں، چیف جسٹس کے استفسار کرنے پر سلمان دانش نے بتایا کہ گزشتہ سال 226 ملین کا بزنس کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »