مری غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت

سپریم کورٹ نے مری میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دی اور ریونیو ریکارڈ اور اراضی کے نقشے طلب کر لئے۔سپریم کورٹ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مکمل ریکارڈدیاجائے تاکہ پتہ چل سکے زمین کس مقصد کیلئے تھی،واضح کیاجائے پانی کے نالوں پرتجاوزات اورقبضہ ہے یانہیں؟،عدالت نے پنجاب حکومت کی رپورٹ غیرتسلی بخش قراردے کرمسترد کردی،جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک اورموقع دیتے ہیں مکمل تیاری کرکے آئیں،بتائیں زمین کے اصل مالکان کون ہیں؟۔
عدالت نے ازخود نوٹس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریونیو ریکارڈ اور اراضی کے نقشے طلب کر لئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.