Latest news

شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیل، جسٹس یحییٰ آفریدی کی کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد : سپریم کورٹ کا شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں شہبازشریف اورفوادحسن فوادکی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کافواد حسن فواد سے ذاتی تعلق ہے اس لئے کیس کی سماعت نہیں کر سکتے ،جس پر سپریم کورٹ کا ضمانت منسوخی کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس شیخ عظمت سعید نے بنچ ٹوٹنے پر معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.