Daily Taqat

سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ اسد کھرل نامی شہری نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری پر سوال اٹھایا تھا اور ان سے ڈگری میڈیا پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے انٹرویو کے دوران شریف خاندان کے افراد کے خلاف کیسز پر بات کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »