Daily Taqat

سپریم کورٹ کا کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت

سپریم کورٹ نے 15 دن میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کراچی سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے استفسار کیا کہ تجاوزات آپ ختم کرائیں گے، اپنا پلان بتائیں؟ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں، جب کہ میئر کراچی وسیم نے عدالت کو بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ 70 فیصد صاف ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے کہا کہ صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کا علاقہ بھی صاف کرائیں۔

عدالت نے میئر کراچی سمیت انتظامیہ کو شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم موجود ہے، اب کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ وسیم اختر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ صدر کو مکمل طور پر صاف کرائیں گے، جب کہ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز اور رینجرز کو بھی انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے، رفاہی ادارے فٹ پاتھوں پر غربا کو کھانا کھلاتے ہیں۔ انہیں بھی ہٹایا جائے، میئر کراچی غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے متبادل جگہ دیں۔ اس پر وسیم اختر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے پاس اختیارات نہیں اور میجسٹریل پاور نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہر صاف کرانے کا ٹاسک میئر کراچی کو دیا ہے جب کہ عدالت نے تجاوزات کے خاتمے تشکیل دی گئی مشترکہ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »