Daily Taqat

سپریم کورٹ کی عمارت شاہراہ دستور پر قائم عمارتوں سے اونچی ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی عمارت شاہراہ دستور پر قائم عمارتوں سے اونچی بنائی گئی ہے۔
آرٹیکل 62 ون ایف میں نا اہلی کی مدت کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت میں لطیف کھوسہ کے دلائل کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہم نے لوگوں پر عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا ہے کون صحیح ہے اور کون غلط ہے اس کا فیصلہ لوگوں نے کرناہے، ایک کرتے پر حضرت عمرؓپر سوال اٹھ گیا لیکن انہوں نے کرتے کے سوال پر مزید استفسار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سربراہ ایماندار نہ ہو تو پورے ادارے پراثرپڑتا ہے، سپریم کورٹ کی عمارت شاہراہ دستور پرقائم سب عمارتوں سے اونچی ہے، سپریم کورٹ کی عمارت کیوں اونچی ہے یہ نہیں بتاو ں گا۔ چیف جسٹس نے کہا بے انصافی سے معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ہماری ذمہ داری انصاف کرنا ہے جس سے معاشرہ قائم رہتاہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »