Daily Taqat

سپریم کورٹ کا دہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کو بری کرنےکیخلاف حکم امتناع جاری

سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 68 ملزمان کو بری کرنے کے حکم کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نےدہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کی رہائی کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل پر حکم امتناع جاری کیا اور جیل سپریٹنڈٹ کو ملزمان کو رہا کرنے سے بھی روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی طرف سے ملزمان کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں، فوجی عدالتوں کی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »