Daily Taqat

سلطان محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

قومی وطن پارٹی کے رکن خیبرپختوںخواہ اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ میں ایک اور بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ قومی

وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیہے۔ سلطان محمود نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے ملاقات میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ تاہم سلطان محمود نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »