Daily Taqat

نوشہرہ : خودکش دھماکہ، 1 شخص جاں بحق ،14زخمی

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ ندیم بخاری کے مطابق خودکش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

رپوٹس کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 کو سی ایم ایچ جبکہ 2 کو ڈی ایچ کیو سپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے کر موجودہ حالات سے ہم آہنگ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »