لاہور : صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت خرید 180 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ مقرر کر دہ ریٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے حکومت کا موقف بالکل واضح ہے کہ کسان کا استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گنے کے نرخوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، مقرر کردہ نرخوں سے کم خریداری کے معاملے پر کسانوں میں اضطراب پایا جاتاتھا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی مشینری کو متحرک کردیا ہے اور احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کاشتکاروں سے گنے کی مقررہ نرخ پر خریداری یقینی بنانے کے لئے ضلع سرگودھاکی شوگر ملوں پر چھاپے مارے ۔ انہوں نے سیال موڑ، بھلوال اور سلانوالی میں واقع 3 شوگر ملز کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر کے اچانک معائنوں کے دوران مختلف مقامات پر کسانوں سے کم نرخوں پر گنا خریدنے والے 9غیرقانونی کنڈے سیل کردیے گئے جبکہ 5 کنڈوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔انہوں نے ملزانتظامیہ کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔ شوگر ملز حکومتی نرخوں پر گنا خریدنے کی پابند ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسربھی کرشنگ سیزن کے اختتام تک باقاعدگی سے شوگر ملوں کے دورے کئے۔پاپولر شوگر ملز سیال موڑ ،نون شوگر ملزبھلوال اور سلانوالی شوگر ملز کے دورے کے علاوہ وزیر خوراک بلال یاسین نے ضلعی انتظامیہ اور کاشتکاروں کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن عفت النسا اور محکمہ خوراک کے افسربھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان شوگر ملوں کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر فالتوچینی خریدنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے ضلعی او رتحصیل انتظامیہ کو مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کےلئے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت نے 3لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کا ہدف مقرر کیاہے جسے ضرورت پڑنے پر بڑھایا جائے گا۔ گنے کی کٹوتی اور کسانوں کے دیگر استحصالی حربوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات حاصل کی جارہی ہیں او رذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1