بچی سے بداخلاقی کے قتل کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مردان میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ، قرارداد مسلم ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4سالہ عاصمہ کے قتل کاواقعہ قابل مذمت ہے،مردان واقعے کے بعدکے پی پولیس اورعمران خان کے دعوو¿ں کاپول کھل گیا،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بچی کے قاتلوں کوفوری گرفتار کیاجائے اور قرارواقعی سزا دی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.