لاہور:رائے ونڈ میں زوردار دھماکہ ،20 افراد زخمی،امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں

لاہور:رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب  واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی تاہم حتمی رپورٹ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہی جاری کی جائے گی۔دھماکے کی نوعیت کا تعین جاری ہے تاہم دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی ہے۔دھماکے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجن میں رائے ونڈ کے اے ایس پی بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.