شہبازشریف نےفرانزک منصوبے پر 5 سال تک کام روکے رکھا:چوہدری پرویز الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹ بول کر فرانزک لیب منصوبے کا کریڈٹ نہ لیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری حکومت نے 2007ء میں فرانزک لیب قانون کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا ۔شہبازشریف نےفرانزک منصوبے پر 5 سال تک کام روکے رکھا۔شہبازشریف نے ان کے منصوبے ڈی ایچ کیو منڈی بہائو الدین اور گجرات سالم روڈ پر 10سال تک کام نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملکوال نظام آباد پل کا فیتہ 4بار کاٹاگیا ،ہمارے 5سال کا مقابلہ ان کے بس میں نہیں ۔ شہبازشریف کو عوام سے اتنی محبت ہےتو وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال10سال تک آپریشنل کیوں نہ کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.