Daily Taqat

لودھراں جلسہ:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خطاب سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لودھراں میں جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12فروری کوحلقے میں ضمنی انتخاب ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسہ نہیں کرسکتے۔ توقع ہے سیاسی جماعتیں، قیادت اورامیدوارشفاف انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گی۔خط کے متن کے مطابق الیکشن ضابطے کے تحت کوئی بھی رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسہ نہیں کرسکتا،عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر ایم این اے اور ایم پی ایز میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ضمنی الیکشن سے قبل انتخابی حلقے کے جلسے سے خطاب کرکے عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔پی ٹی آئی اڈا پیلی والا لودھراں میں این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جلسہ ہونا ہے،جس سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا ۔لودھراں کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہوئی ہے،اس نشست پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »