ٹی وی چینلزکی نشریات کو روکنا آرٹیکل 19 اے کیخلاف 

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلزکی نشریات کو روکنے کےخلاف درخواست پروفاقی حکومت اورچیئرمین پیمراکونوٹس جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹی وی چینلزکی نشریات روکنے کےخلاف درخواست کی سماعت کی گئی ،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پرسماعت کی،جس میں وفاقی حکومت اورچیئرمین پیمراکوفریق بنایاگیا،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف پیشکرتے ہوئے کہا  کہ ٹی وی نشریات کو روکناآرٹیکل 19 اے کیخلاف  ہے،عدالت سے اپیل ہے کہ ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.