Daily Taqat

اسٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس 608پوائنٹس اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر بند

پاکستان حصص بازار میں 100انڈیکس نے 3دن گرنے کے بعدآج اْٹھان بھری اور بیرونی خریداری کی لہر پر انڈیکس 608 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 4کاروباری ایام کا مجموعہ منفی 98 پوائنٹس باقی رہ گیا۔پاکستانی حصص بازار میںآج 1260 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار

ہوا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 366 رہی جبکہ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 43 ہزار 528 پر کیا۔آج بازار حصص میں مجموعی طور پر 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئےجن کی مالیت 9 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 115 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔معاشی تجزیہ نگار مزمل اسلم کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 23 فروری کے اجلاس کی تفصیلات آج جاری ہوںگی۔اجلاس میں پاکستان کو دہشت گرد ی فاننسنگ کی فہرست میں شامل کئے جانے کی تجویز کو 3 ماہ کےلئے موخر کردیا تھااور سرمایہ کاروں نے اجلاس کی تفصیلات جاری کئے جانے سے پہلے خریداری کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »