سٹیل ملز مفت میں دینے کا اعلان مذاق تھا، مفتاح اسماعیل

وزیرِ اعظم کے مشیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، پاور سیکٹر کو سبسڈی دیں گے۔ کہتے ہیں سٹیل ملز مفت میں دینے کا اعلان مذاق تھا مگر اسے چلانا ممکن نہیں

ہے۔مشیرِ خزانہ کا پاکستان سٹیل کو مفت میں دینے کے مذاق کے بعد نیا بیان، کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں سٹیل ملز چلائے جانے کے قابل نہیں ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کو ہسپتال، سکول اور سڑکیں بنانے میں رکاوٹ قرار دیا۔مفتاح اسماعیل نےجی ڈی پی گروتھ میں اضافےاور ریونیو میں تیزی کی نوید سنائی۔ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی بھی امید دلائی۔ مشیرِ خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا فیصلہ وزیرِ اعظم اگلے ہفتے کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.