سٹال لیگ سپنر شاداب خان کے انجری کی خبر، شاداب خان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری بیب جاری

لاہور:   نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل سٹال لیگ سپنر شاداب خان کے انجری کی خبر بھی سامنے آگئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں جن میں عماد وسیم ،عثمان شنواری ،وہاب ریاض ،عمر گل اور اظہر علی کا نام سر فہرست شامل ہے۔ تاہم اظہر علی نے انگلینڈ میں ری ہیب سنٹر سے علاج کروایا۔علاج  کے بعد اب وہ خود کو کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم پھر بھی وہ ابھی پریکٹس سیشن کے دوران احتیاط کر تے نظر آتے ہیں۔ایسی صورتحال میں قومی ٹیم کی مشکلات میں ایک اور اضافہ اس وقت ہو گیا جب شاداب خان کو بھی انجری ہو گئی ۔بتا یا جارہا ہے شاداب خان کو گروئن انجری ہے جو کہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور شاداب خان جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔شاداب خان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے ۔ اور دوسری طرف حفیظ کے با ولنگ سٹائل پر پھر پابندی لگا دی گئی ہے۔  جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو چاروں طرفہ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ اگلے ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا اہم دورہ ہے اور پلئیرز کا ان میچز میں پرفورم کرنے کے کوئی واضح نشانات نظر نہیں آرہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.