کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ غریبوں کیلئے ایک نعمت

لاہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے  20ارب کی بڑی رقم کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اور جدید ترین منصوبے ”کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ“کا افتتاح کیا اور منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا منصوبے پر انتہائی معیاری اوربرق رفتاری سے ہونے والے تعمیراتی کام کو بے حدسراہا بھی گیا۔

پچاس ایکڑ پر محیط اِس انسٹی ٹیوٹ منصوبے کا بیدیاں روڈ،لاہور میں سنگ بنیاد 14اگست 2015کو بدست وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رکھا گیا۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو 25دسمبر کو مکمل کر لیا گیا۔ڈاکٹروں نرسوں اوردیگر عملے کیلئے رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی نیز ہسپتال کے لئے امریکہ، یورپ، مشرق وسطی اور دنیا بھر سے باصلاحیت اور بہترین ڈاکٹروں اور نرسوں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ کچھ سرجنز،سپیشلسٹ اور نرسیں آچکی ہیں۔ یہ ہسپتال پنجاب حکومت 100فیصد اپنے وسائل سے بنا رہی ہے اور یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ماڈل ہے،ہسپتال میں گردے اور جگر کے امراض کے علاج کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔ غریب اور مستحق لوگوں کے لئے یہ ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.