سپیکرایازصادق کی سربراہی میں 4جنوری کوپارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور: قومی اسمبلی کے سپیکر  ایاز صادق نے 4جنوری کوپارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں ٹرمپ کی پاکستان پرالزام تراشی کاجواب دیاجائےگا،اجلاس میں قومی اسمبلی اورسینیٹ کے پارلیمانی لیڈرشریک ہوں گے۔

اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس ہمار ے قو می موقف کاآئینہ دارہوگا،ٹرمپ کی ذہنی کیفیت عیاں ہوچکی ہے ملکی سلامتی اورخودمختاری کیلئے جوممکن ہواکریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکے ا لزام کاجواب دینے کیلئے سیاسی قوتیں متحدہیں اہم موقع ملاہے کہ ہم اپنے پاوں پر کھڑے ہوں۔ایاز صادق کہتے ہیں کہ امریکی صدرہمارے 60ہزارپیاروں کی قربانیاں بھول گئے ،ہمارے پا س موقع ہے کہ ہم دنیاکوبتاسکیں یہ جنگ امریکاکی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.