ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کاجناح ہسپتال کادورہ
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایس پی کینٹ ڈاکٹر انوش مسعود نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ آپ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی خاتون
پولیس افسر کی تصاویر تو دیکھی ہونگی تاہم ابھی تک بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ خاتون کون ہیں اور انکا تعلق کہاں سے ہے۔ خاتون پولیس افسر کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس خاتون افسر کا نام ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ہے جو پہلے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ڈاکٹر بنی اور پھر انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کی ، سی ایس ایس کلیئر کرنے کے بعد یہ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون اے ایس پی تعینات ہوئیں اور وہاں پر اپنی خدمات سر انجام دیتی رہیں۔ انکی خدمات کو دیکھتے ہوے بعدازاں انکی پوسٹنگ پنجاب میں کر دی گئی اور یہ آج کل بطور اے ایس پی ڈیفنس اپنی خدمات سر انکام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر انوش چوہدری کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں مجھے بہت سی کامیابیاں ملیں لیکن وہ سب ایک طرف ، ان تمام تر کامیابیوں کے باوجود میں اپنے آپ کو بہت سی ذمہ داریوں میں دیکھتی ہوں جنکو پورا کرنا ہے۔ کیونکہ آپ کو جیسے ہی کوئی عہدہ یا ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو لوگوں کی امیدیں آپ سے وابستہ ہو اجاتیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر میں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس شعبہ کو چنا ہے تو میں اس میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکوں ۔ ڈاکٹر انوش کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی فیملی کو بھی وقت دینے کا موقع نہیں ملتا لیکن جب میں یہ سوچتی ہوں ، دیکھتی ہوں کہ لوگوں کی خدمت کر رہی ہوں تو ایک عجیب سی خوشی محسوس ہوتی ہے، ایک سکون ملتا ہے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1