اہم خبرِیں
سپریم کورٹ کی حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی

قبضہ مافیا منشا بم کا بیٹا پولیس ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا

پولیس قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کو گرفتار نہ کرسکی اور فیصل منشا آج ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ ایس پی صدر معاذ ظفر کے مطابق رائے ونڈ کی حدود میں پولیس نے ناکے پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا، تاہم گاڑی میں سوار منشا بم کا بیٹا فیصل منشا پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ پولیس نے فیصل منشا کی گاڑی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا تھا کہ عدالت کے حکم پر جب ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہوگئے، جس پر عدالت عظمیٰ نے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو لاہور میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اَپ کے پہلے روز منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی تھی، جس میں 25 سے زائد شوروم تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.