ن لیگ کو جوتے کوئی اور مار رہاہے اور بدلے ہم سے لے رہے ہیں:عمران خان

پنڈ داد خان:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنڈ داد خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو جوتے کوئی اور مار رہاہے اور بدلے ہم سے لے رہے ہیں ، لو میں سامنے کھڑا ہوں جس نے جوتا مارنا ہے مار لے ۔ عمران خان نے پنڈ داد خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گاڑی کے بونٹ پر کھڑے ہو کر کارکنوں سے مختصر خطاب کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ میں آج ممبر شپ کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں ، نوجوان تحریک انصاف کے ممبر بنیں ، جو مسائل بتائیں گے ہم و ہ اپنے منشور میں شامل کریں گے ،2018 کا الیکشن پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کو جوتے کوئی اور مار رہاہے لیکن وہ بدلے ہم سے لے رہے ہیں اور الزام بھی ہم پر لگا رہے ہیں ، میں سامنے کھڑا ہوں جس نے جوتا مارنا ہے مار لے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.