کچھ پارٹی معاملات میں دلبرداشتہ ہو کر خود کو سائیڈ پر کر دیا
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کچھ پارٹی معاملات میں دلبرداشتہ ہو کر خود کو سائیڈ پر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے ٹیکسلا میں کہا کہ میں نے ہمیشہ نواز شریف کے سامنے پارٹی میں کمی اور کوتاہی کی
نشاندہی کی۔میں نے نواز شریف کو کچھ مشورے دئیے لیکن ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔مجھے پارٹی میں کچھ معاملات پر خدشات اور تحفظات تھے۔پارٹی میں کچھ معاملات پر دلبراداشتہ ہو کر سائیڈ پر ہو گیا۔چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ میں نے پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔پارٹی میں اختلاف گھمبیر صورت اختیار کر گیا ہے ۔چوہدری نثار نے صحافی کے ایک سوال میں جواب دیا کہ میں نواز شریف کے نیچے کام کر سکتا ہوں لیکن بچوں کے ماتحت سیاست نہیں کر سکتا۔مریم نواز کے آئیندہ انتخابات میں وزیر اعظم ہونے کے سوال پر چوہدری نثار نے کہا کہ اس کا فیصلہ الیکشن کے بعد ہو گا تا ہم اس معاملے میں منافقت اختیار نہیں کروں میں مریم نوا ز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتا۔اس لئے میں نے مریم نواز کے نیچے کام کرنے سے صاف انکار کیا ہے۔مسلم لیگ ن میں میرا کردار نواز شریف کے ناقد کے طور پر رہا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ ایسی باتیں ہوئیں کہ میں نے نواز شریف کو ایک خط لکھا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی میں ہی حل ہونے چاہئیے