کراچی میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

کراچی: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں مشکوک مقابلہ کرکے نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق قائم مقام کراچی پولیس چیف آفتاب پٹھان نے شاہ لطیف ٹاون میں مشکوک مقابلہ کرنے والی پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا۔
معطل ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت بھی شامل ہیں جنھیں جمعے کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا، دیگر اہلکاروں میں اے ایس آئی فدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل سید صداقت شاہ، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، کانسٹیبل راجہ شمیم مختار اور کانسٹیبل رانا ریاض احمد شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.