Latest news

پاکستان کےکس شہرمیں سکھوں کو بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دے دی گئی؟ پڑھیے

پشاور :  پولیس نے سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں سکھوں کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دینے کی گونج پاکستان بھی آپہنچی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ نے اسمبلی میں سکھوں کو موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی آواز اٹھائی جس پر ٹریفک پولیس نے پشاور میں سکھوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اجازت دے دی تاہم اشارہ توڑنے اور غلط کراسنگ سمیت تمام ٹریفک قوانین کو فالو کرنا لازم ہوگا۔سکھ کمیونٹی کے سماجی کارکن بابا گورپال سنگھ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ٹریفک پولیس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے دیرینہ مطالبے کو عملی جامعہ پہنایا، سکھ کمیونٹی کے بیشتر نوجوان روزگار اورسکول ، کالج وغیرہ جانے کےلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور ہیلمٹ نہ پہننے پر اکثر جرمانہ دینا پڑتا تھا تاہم پگ کی وجہ سے سکھ کمیونٹی کےلئے ہیلمٹ پہنا ناممکن ہے۔ بابا گور پال کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 ہزار سکھ رہائش پذیر ہیں جن میں سے صرف 14 ہزار پشاور میں عرصہ دراز سے رہ رہے ہیں۔ٹریفک پولیس نے سکھوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی، ایس ایس پی ٹریفک پشاور کاشف ذوالفقارکے مطابق اقلیتوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، سکھ کمیونٹی کی درخواست پر انکو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیا جاچکا ہے اور تمام فیلڈ افسران کو چالان دینے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اقلیتی برادی کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سمیت تمام امور میں زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.