Daily Taqat

آج(پیر) کو سندھ اسمبلی بجٹ میں 9 ماہ کی منظوری لی جائےگی

کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج آئندہ 9 ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ، اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی، وزراء اور اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آج پیش کئے جانیوالے بجٹ پر اراکین کو اعتماد میں لیا، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اگلے 9 ماہ کےبجٹ کی اسمبلی سے منظوری لیں گے اور کوشش ہے کہ جاری ترقیاتی اسکیمیں اس سال مکمل کریں۔رواں سال جون میں سندھ حکومت نے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ8 8 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سے مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے لیے 4 کھرب روپے کی منظوری ایوان سے لی گئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »