Daily Taqat

سندھ : سحرش نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر 2دھماکے

سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے سحرش نگر کے قریب ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں اَپ اور ڈاؤن ٹریک شدید متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کو اڑانے نقصان پہنچانے کے لئے تین کلو وزنی بم استعمال کیے گئے ہیں۔ جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک کو کلیئر قرار

دے دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سحرش نگر ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ریلوے ٹریک کو سرچنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »