Daily Taqat

سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش کیلئے سندھ حکومت نے خطیر رقم جاری کردی

سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس اور سرکٹ ہاؤس کی تزئین وآرائش کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ محکمہ خزانہ نے پونے چھے کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے۔ گورنر ہاؤس کی تزئین کے لئے 18 لاکھ روپے، سرکٹ ہاؤس کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ وزراء، سیکریٹریز، افسران کی رہائشگاہوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء، سیکریٹریز، 45 سے زائد افسران کی رہائشگاہوں کیلئے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »