Daily Taqat

سندھ حکومت نے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے بھی وفاق کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کفایت شعاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی اور کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اطلاق 3 سال کے لیے ہوگا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری افسران کے لیے گاڑیوں کی نئی پالیسی بنانا چاہتا ہوں، گریڈ 17 کے افسر کو لیز پر گاڑی خرید کر دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری افسر خود گاڑی کی اقساط ادا کرے، مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرے، اقساط پوری ہونے پر گاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کر دی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی کئی گاڑیاں نیلام کردی گئی ہیں، جب کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا سمیت دیگر سرکاری حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »