کراچی : سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 اکتوبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں 14 اکتوبر کو بند رہیں گی۔