Daily Taqat

سندھ: موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی تجویز پر غور

شہر قائد سمیت سندھ میں پڑنے والی گرمی کی شدت میں اضافے نے ناصرف بڑوں کو پریشان کردیا ہے بلکہ اس سے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے۔ اسی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاؤس بھجوا دی ہے۔ جس کے منظور ہونے کی صورت میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ خیال رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔ تاہم گزشتہ سال بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں جبکہ پنجاب میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماہ رمضان اور گرمی میں اضافے کی شدت کے باعث سکولوں میں بچوں کو وقت سے پہلے ہی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »