Daily Taqat

سندھ کابینہ نے 11 کھرب 44 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے گیارہ کھرب چوالیس ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ اسمبلی سے صرف تین ماہ کا بجٹ دو کھرب 86 ارب کی منظوری لی جائے گی۔ آٹھ کھرب 58 ارب کی بجٹ کی منظوری آئندہ حکومت سے لی جائیگی۔ وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور الائونسز میں دس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ حیرت انگیز طور پر بجٹ میں رمضان پیکج کا کوئی بھی ذکر نہیں ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے۔ بجٹ میں سماجی بہبود اور بنیادی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ غربت میں کمی کے لیے کئی اقدامات تجویز کیے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »