Daily Taqat

سندھ: الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے 29 ججز نے حلف اٹھا لیا

صاف، شفاف الیکشن کروانےاور قوم کے اعتماد پر پورا اتر نے کیلئے سندھ کے 29 اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ججز نے حلف لےلیا۔

سندھ کے 29 اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ماتحت عدلیہ کے سینئر ججز نے کراچی میں حلف اٹھا لیا۔  الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کہتے ہیں الیکشن کمیشن کا اسٹاف بلاخوف و خطر فرائض انجام دے گا۔ تقریب میں الیکشن کمیشن پاکستان کے رکن عبدالغفار سومرو بھی شریک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے، کوتاہی نہیں برتیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »