Daily Taqat

شریف خاندان کو ایک اور جھٹکا

نیب نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز میں تحقیقات کا دائرہ کا ر وسیع کرتے ہوئے نواز شریف ،مریم نواز اور حسین نواز کے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں نواز شریف ،مریم نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے، جس میں ان کو مزیدتحقیقات کے لئے ان تینوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ اور ٹی وی پروگرامز کی تصدیق شدہ کاپی دی جائے۔نیب نے متعلقہ تفصیلات 26دسمبر تک دینے کی درخواست کی ہے ۔
واضح رہے نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں خط لکھاہے جبکہ تفصیلات مانگنے کا خط ڈی جی نیب آفس لاہور کی جانب سے 20 دسمبر کو لکھا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »