Daily Taqat

بلوچستان کے علاقے گنداخہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایس ایچ او شہید

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گنداخہ عبدالرحیم شہید ہوگئے۔ضلع نصیر آباد کے علاقے گنداخہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبدالرحیم شہید ہوگئے جن کی میت سول اسپتال منتقل کردی گئی۔نصیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مارا گیا جب کہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او گنداخہ عبدالرحیم کا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »