شیری رحمان اور مشاہداللہ خان کے درمیان تلخ کلامی ،ارکان نے مداخلت کر کے دونو ں کو خاموش کرا دیا

اسلام آباد :  سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی  ہو گئی
چیئرمین مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران مشاہداللہ خان نے پی آئی اے کی پروازوں میں سے ہیروئن نکلنے کے معاملے پر بات کرنا چاہی تو شیری رحمان نے انہیں ٹوکتے ہو ے  کہا کہ پریمیئر سروس کا ایجنڈا انتہائی اہم ہے اس لیے ایجنڈے پر رہیں۔ مشاہد اللہ خان نے آگے سے استفہامیہ لہجے میں کہا کہ آپ مجھے کیوں روک رہی ہیں؟، شیری رحمان نے کہا کہ آپ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ جس پر مشاہداللہ خان نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے مجھے چیئرمین نے اجازت دی ہے، آپ کون ہوتی ہیں مجھے روکنے والی؟۔ اس سے پہلے کہ معاملہ مزید بگڑتا ارکان نے مداخلت کرکے دونوں کو خاموش کرادیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.