Daily Taqat

ریلوےکی تباہی کاسیاہ دن بینظیرکی شہادت کادن تھا، شیخ رشید

کراچی : وزیرریلوےشیخ رشید نے کہا ہےکہ وہ دورختم ہوگیاجب ریلوےکےساتھ مک مکاہواکرتاتھا۔وزیرریلوےشیخ رشید نے کہاکہ کل ہم چین کےلیےروانہ ہورہےہیں، وزیراعظم کادورہ چین5روزپرمشتمل ہے،میں بھی وزیراعظم کےساتھ چین جارہاہوں ۔شیخ رشید کاکہنا تھاکہ 50،50کروڑروپےکےانجن خریدےگئے 50کروڑمیں توجہازبھی آجاتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ریلوےکی لوکیشن دنیامیں کہیں نہیں،پاکستان میں ریل ہرشہرسےگزررہی ہے،چاہتےہیں ہرصوبےمیں انڈسریل زون ہوں،50پٹرول پمپس بھی ٹینڈرکرنےکاکہاہے ۔وزیرریلوےشیخ رشید نے کہاکہ ریلوےکی تباہی کاسیاہ دن بینظیرکی شہادت کادن تھا،ریلوےماسٹرکوٹرین کوملتان میں روکناچاہیے۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ نوازشریف خاندان کولوٹی دولت ٹھکانےلگاناآتی ہے،زرداری صاحب سائیں ہیں ان کودولت چھپانی نہیں آتی،سعدرفیق،خواجہ آصف اورشہبازشریف کیخلاف کبھی کیس نہیں چلےگا،یہ تینوں وکٹ کی دونوں طرف کھیلنےوالےلوگ ہیں۔ٹرانسپورٹرزمیرےخلاف مظاہرےکررہےہیں وہ دورختم ہوگیاجب ریلوےکےساتھ مک مکاہواکرتاتھا،کل کی ٹرین مزدوروں کےلیےمفت ہے۔وزیرریلوےشیخ رشید نےکہاکہ دھرنااس ملک کےماتھےکاجھومرہے،جس نےملک کولوٹاہےاس کی پکڑہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »