Daily Taqat

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے 8 ہزارملازمین کو مستقل کرنےکی سمری وزیراعظم کو بھیج دی

لاہور :  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کم اور شہباز شریف زیادہ بڑا چور ہے کرپشن اور کرپٹ آدمی کو دنیا میں قانون کے مطابق سزا ضرور ملتی ہے‘موجودہ حالات میں ملک چلانا مشکل ہے‘ 8 ہزار ریلوے ملازمین کی سمری وزیراعظم کو مستقل کرنے کی بھیجی ہے‘مزدوروں غریبوں کا وزیر ہوں تمام ورکرز کو ایک گریڈ بڑھانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے‘ عوام کی سہولت کے لیے ٹرینوں کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ بولان میل کی اکانومی کلاس میں 30 دسمبر تک 40 فیصد ڈسکانٹ دیا جائے گا‘اسیطرح اکبر ایکسپریس اور میانوالی ٹرین کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے‘60 دنوں میں آمدن 6.7ہو گی ہے کچھ دنوں نے وزیراعظم دو مزید ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹرینوں کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بولان میل کی اکانومی کلاس میں 30 دسمبر تک 40 فیصد ڈسکانٹ دیا جائے گا۔ اسی طرح اکبر ایکسپریس اور میانوالی ٹرین کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جن ٹرینوں کو پرایوٹازیشن سے ریلوے کو منافع حاصل ہو سکتا ہے ان کو ضرور ت پراویوٹ کیا جائے گا۔ ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ریلوے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ 7 ڈویژن کراچی، کوئٹہ، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں وائی فائی ٹریکنگ سسٹم کی سہولت جلد ہی متعارف کروائی جائے گی جبکہ سکھر روہڑی پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ریلوے ہیڈ کواٹر میں نصب کیا جائے گا جس کی مدد سے ہر ٹرین کی نقل وحرکت با آسانی مانیٹر کی جا سکے گی۔ انجنوں کے ساتھ ٹریکنگ سسٹم لگا رہے ہیں۔ جی پی ایس سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس سے عوام ٹرینوں کے صیحح اوقات کار اور لوکیشن معلوم کر سکیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ہماری ویگنیں مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوں اور ان کا کوڈ نمبر بھی ہو۔ گاڑیوں کا تیل بچایا جا سکے اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ کفایت شعاری ممکن ہو۔ 600 کھڑی کوچز میں سے کم از کم ایک سو کو دسمبر تک ٹریک پر لانے کا انتظامیہ کو ٹارگٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن ٹرین میں اگلے دس دنوں میں وائی فائی سہولت میسر ہو گی کوچز کی ریپر کے لیے لوکو شاپ رسالپور اور ورک شاپ ڈویژنوں کو ٹارگٹ بھی دیا اور کوئی کوچ اب خراب کھڑی نہیں ہو گی سب پٹڑی پر ہو گی‘60 دنوں میں آمدن 6.7ہو گی ہے۔ کچھ دنوں نے وزیراعظم دو مزید ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میانوالی ٹرین کا ٹائم تبدیل کر دیا ہے۔ ریلوے کی کیپسٹی پر بات ہوئی ہے۔ فریٹ ٹرینیں کی تعداد بڑھائیں گے۔ ٹاسک فورس بنا دی ہے تاکہ ریلوے آمدن بہتر ہو۔ 77 ہزار لوگوں کو ریلوے کالونیوں میں پرپیڈ بجلی کے میٹر لگا رہے ہیں۔ ایک سال کا ٹارگٹ دس ارب ریونیو ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 8 ہزار ریلوے ملازمین کی سمری وزیراعظم کو مستقل کرنے کی بھیجی ہے۔ مزدوروں غریبوں کا وزیر ہوں تمام ورکرز کو ایک گریڈ بڑھانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے۔ ریلوے حادثات کے باعث ریلوے ٹریک کے قریب سکول اور چھوٹے یونٹ 31 دسمبر تک بند کروا دیئے جائیں گے 1700 کلومیٹر پر جتنے ادارے ہیں سب کو بند کر دیں گے، سیاسی طور پر الیکشن میں نوکریاں دی گئیں اب میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔ کروڑوں کے لوکو موٹو ماضی میں خریدے گئے کوئی ٹریک نہیں بنایا گیا کوشش ہو گی کہ ریلوے کو اپنے پاں پر کھڑا کردوں۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ آدمی کو دنیا میں قانون کے مطابق سزا ضرور ملتی ہے، جی پی ایس کی گھٹریاں آ گیں تو ٹرین ڈرائیورز کو ضرور دوں گا۔ سب سے زیادہ خسارہ نارووال ٹرین کا ہے ماضی میں 2 ارب سے زیادہ ٹرین کے ثقافتی ورثے پر خرچ کیا جو افسوسناک ہے۔ لاہور میں کوشش ہو گی 2 دن گزاروں گا، 6 ارب کا روزانہ سود ہے۔ نواز شریف کم اور شہباز شریف زیادہ بڑا چور ہے۔،جس حال میں ملک ملا اس حال میں ملک چلانا مشکل ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »