طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شیخ رشید کیا مطالبہ کریں گے؟شریف برادران کے لیے تشویشناک خبر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کن تحریک کی تجویز دینے کا فیصلہ کر لیا ۔آج عوامی تحریک کی اے پی سی کچھ دیر بعد شروع ہو گی جس میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت 12سے زائد جماعتیں شریک ہوں گی ۔کانفرنس میں شیخ رشید ،چودھری برادران،لیاقت بلوچ ،اور مصطفی کمال شرکت کریں گے ۔اس موقع پر 31دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد لائحہ عمل کا اعلان ہو گا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ شیخ رشید نے آل پارٹیز کانفرنس میں حکمرانوں کے خلاف اپوزیشن سے سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ بہت صبر ہو چکا ہے ،حکمران قانونی و اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.