شیخ رشید صادق اور امین نہیں ،ہائی کورٹ نے نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پرفیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست میں شیخ رشید کے استعفیٰ دینے کے اعلان سے منحرف ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری مرزا محمد صادق کی درخواست پر سماعت کی جس شیخ رشید کے اعلان کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے رانا ارشد نے نشاندہی کی کہ شیخ رشید نے اپوزیشن کے جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا،اب استعفیٰ دینے سے انکار کر دیاہے،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے استعفیٰ دینے کے بارے میں عوام سے جھوٹ بولا اور اب وہ صادق اور امین نہیں رہے، درخواست گزار کے مطابق غلط بیانی پر شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے،اس لئے شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.