آرمی چیف کی سینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ کو اوپن کرنے کی شیخ رشید کی رضا ربانی سے درخواست

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیرمین سینٹ رضا ربانی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی سینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ کوعام کرنے کی درخواست کر دی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے سارے سیاسی نمائند ے فوت بھی ہوں جائیں تب بھی نواز شریف اپنے بھائی کووزیر اعظم نہیں بنائیں وہ اپنے سواکسی اور کو وزیراعظم کی کرسی پردیکھ ہی نہیں سکتے ،نواز شریف چاہتے ہیں کہ کوئی این آر او ہوجائے اور وہ سزاسے بچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج حد ہی پار کرڈالی پورے مجمعے سے شیم ،شیم کے نعرے لگوا کر اعلی عدلیہ کی توہین کی ،وہ بہت خطرناک کھیل رہے ہیں ،لیکن وہ جیسا چاہتے ہیں ایساکچھ نہیں ہونے والا۔نوازشریف کوملک قیوم جیساجج چاہیے ان کی گوالمنڈی میں ضمانت ضبط ہوئی تھی،ہیلی کاپٹرکیس میں انہیں قطری شہزادے نے بچالیاتھا ان کا خیال تھا کہ اب بھی ان کو ایسا ہی کوئی جعلی خط بچا لے گا۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ سی پیک کا حامی ہوں جتنی کرپشن انہوں نے کی ہے یہ ساری سیف الرحمان کی گیم ہے،ضیاالحق نے کس کا انتخاب کیااعجاز الحق بیچارا دھکے کھارہا ہے۔شیخ رشید نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ حدیبیہ کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں گے جس کا باقاعد ہ اعلان وہ کل ڈیر ہ غازی خان کے جلسے میں کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.