Daily Taqat

شیخ رشید سرِ عام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید سرِ عام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ اتوار کو وفاقی وزیر نے این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔

وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے گھیر لیا، میڈیا کی اچانک موجودگی پر وفاقی وزیرپریشان ہوگئے، جب کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا کو تقریب کی کوریج سے روک دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے تحت کوئی بھی وزیر اپنی پارٹی یا کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ این اے 60 میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حلقے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »