متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنت محمد آل نہیان کا انتقال ہوگیا

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنت محمد آل نہیان کا انتقال ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ حصہ بنت محمد بن خلیفہ کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ہے۔ وہ متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر شیخ زید بن سلطان کی پہلی بیوی تھیں۔ یو اے ای کی وزارت صدارتی امور کی جانب سے حصہ بنت محمد کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنت محمد آل نہیان آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں‘۔
یو اے ای کے صدر کی والدہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.