Daily Taqat

شہبازشریف کی رپورٹ درست قرار

اسلام آباد :  پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کے نمونے حاصل کئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دےدیا۔گزشتہ صبح شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا تھا تاہم گزشتہ شام شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ کو معائنے کی اجازت دےدی۔میڈیکل بورڈ نے منسٹرز انکلیو میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا جس میں عارضہ کلب، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ شہباز شریف کو کلینیکل ٹیسٹ میڈیکل بورڈ نے تجویز کئے تھے۔پولی کلینک کا تین رکنی میڈیکل بورڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تشکیل دیا گیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پمزہسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا چیک اپ کیا، شہباز شریف کو بخار اور گلا خراب ہے تاہم ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کو دوا دےدی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں موجود ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »